• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

360 ڈگری پرفارمنس مینجمنٹ سسٹم وضع کرنے کا فیصلہ

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بیورو کریسی کیلئے اہم خبر ہے ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاقی سروس کے افسروں کی کار کردگی کوجانچنے ‘ ان کی منصوبہ بندی اور فیصلہ سازی کے عمل کو بہتر بنا نے کیلئے 360ڈگری پر فارمنس مینجمنٹ سسٹم وضع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں کے افسروں  کے جاب پورٹ فولیو کا جامع ڈیٹابیس ڈویلپ کرے گا۔  اس سسٹم کیلئے ایک ڈیٹا فارم تیار کیا گیا ہے ۔ یہ فا ر م تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کے سیکرٹریز کو بھیجا گیا ہے ۔ جوائنٹ سیکرٹری کیر یئر پلاننگ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نائلہ باقر کی جانب سے بھیجے گئے آفس میمو رنڈم میں کہاگیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن وفاقی حکومت کی وزارتوں اور ڈویژنوں میں تعینات افسروں کے جاب پورٹ فولیو کا جامع ڈیٹ ابیس ڈویلپ کر رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید