• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نور ولی محسود پاک افغان نیا تصادم بھڑکا رہا ہے، برطانوی میڈیا

کراچی (نیوز ڈیسک)شدت پسند نور ولی محسود پاکستان اور افغانستان میں نیا تصادم بھڑکا رہا ہے، گزشتہ ہفتے کابل فضائی حملے میں اسے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، لیکن اس کے بچ جانے کی اطلاعات ہیں۔ اس نے2018میں قیادت سنبھالنے کے بعد ٹی ٹی پی کو فعال کیا،نئی حکمتِ عملی کے تحت — صرف فوجی و سیکورٹی اہداف پر حملے کیے جارہے ہیں۔محسود مذہب وپشتون قوم پرستی کو ملا کر اپنانظریاتی جواز پیش کرتا ہے، مگر اسے عوامی حمایت حاصل نہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ سرحدی جھڑپوں کے پس منظر میں تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سربراہ نور ولی محسود کو مرکزی کردار سمجھا جا رہا ہے۔ پاکستان کا مؤقف ہے کہ محسود افغانستان میں رہتے ہوئے پاکستانی علاقوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کرتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید