• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی بیورو کریسی تقرر و تبادلے، ثمرین زہرہ جوائنٹ سیکریٹری قومی ورثہ تعینات

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے اور ریٹائرمنٹ کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ وزیراعظم نے رافعہ اسفند کو منیجر (ایچ آر/ایڈمن) وزیراعظم انیشیٹو سپورٹ فار آئی ٹی سٹارٹ اپس، سپیشلائزڈ آئی ٹی ٹریننگز اینڈ وینچر کیپٹل مقرر کیا ہے۔ تقرری 2 سال کیلئے کنٹریکٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے جو کہ فوری طور پر نافذالعمل ہے۔جوائنٹ سیکریٹری مواصلات ڈویژن اور سیکر ٹیریٹ گروپ کی گریڈ بیس کی افسر ثمرین زہرہ کو تبدیل کرکے جوائنٹ سیکریٹری قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن تعینات کیاگیا ہے۔جوائنٹ سیکریٹری قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن اور سیکر ٹیریٹ گروپ کے گریڈ بیس کے افسر مظفر علی برکی کو تبدیل کرکے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 19 کے افسر آصف رضا کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کی گئی ہیں۔لسبیلہ یو نیو رسٹی کی گریڈ انیس کی اسسٹنٹ پروفیسرمس لطیفہ منصور کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام بلوچستان ریجن تعینات کیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید