کراچی (نیوز ڈیسک) دماغ میں پوشیدہ دھڑکن دریافت، ماہرین کے مطابق یہ ڈیمنشیا کی پیشگی علامت ہو سکتی ہے، امریکی سائنس دانوں نے انسانی دماغ کی باریک شریانوں اور کیپیلریز کی دھڑکن ناپنے کا نیا طریقہ ایجاد کیا۔ یہ پہلی غیر مداخلتی ٹیکنالوجی ہے جو زندہ انسانی دماغ میں خون کی نالیوں کی سوجن و سکڑاؤ کا درست اندازہ لگاتی ہے۔سائنس الرٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاس اینجلس کی یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا (USC) کے سائنس دانوں نے دماغ میں موجود باریک ترین شریانوں اور کیپیلریز کی پوشیدہ دھڑکن دریافت کی ہے، جو ڈیمنشیا یا یادداشت کی کمزوری کی پیشگی علامت بن سکتی ہے۔