آئرش فٹ بال نے اقوام متحدہ کے تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے فیفا سے اسرائیل پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔
آئرلینڈ فٹ بال ایسوسی ایشن نے قرار داد میں کہا کہ اسرائیلی کلبز نے فلسطین فٹ بال ایسوسی ایشن کی اجازت کے بغیر مقبوضہ فلسطین میں فٹ بال کھیلی۔
فٹ بال ایسوسی ایشن کے مطابق قرارداد کے حق میں 74 اور مخالفت میں 7 ووٹ آئے ہیں۔
آئرش قرارداد ستمبر میں ترکیہ اور ناروے کے فٹ بال حکام کی اسرائیل کو بین الاقوامی مقابلوں سے معطل کرنے کی درخواست کے بعد سامنے آئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ماہرین بھی فیفا اور یوئیفا سے اسرائیل کو بین الاقوامی فٹ بال سے معطل کرنے کی اپیل کرچکے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق آئرش فٹبال نے اقوام متحدہ کی تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے فیفا سے پابندی کا مطالبہ کیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ میں اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی کا مرتکب قرار دیا گیا۔