ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جا رہے 19 ویں میچ میں بارش تاحال جاری ہے۔
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں کولمبو میں جاری میچ کا ٹاس نیوزی لینڈ نے جیتا تھا اور پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
پاکستان نے پہلے 12 اعشاریہ 2 اوورز میں 3 وکٹ پر 52 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہو گئی، جس کے بعد میچ 46 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔
گرین شرٹس کا اسکور 25 اوورز میں 5 وکٹ پر 92 رنز ہوا تو ایک بار پھر بارش نے میچ رکوا دیا ہے۔
میچ 7 بج کر 52 منٹ پر دوبارہ شروع ہونا تھا اور ہر ٹیم کو 36 اوورز کھیلنے تھے مگر بارش تاحال جاری ہے، جس کے بعد میچ کے مکمل طور پر متاثر ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔