• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات کے تینوں پارک جنگل کا منظر پیش کرنےلگے

گجرات (نمائندہ جنگ) گجرات میں شہری سیروتفریح سےمحروم ہوگئے،شہری حدود میں لیڈیز اینڈ چلڈرن پارک،نوازشریف پارک اورعنایت پارک کے علاوہ سیروتفریح کیلئے کوئی مقام نہیں، انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث تینوں پارک  جنگل کا منظر پیش کررہے ہیں، پارکس میں کئی کئی فٹ گھاس اورجڑی بوٹیاں اُگی ہوئی ہیں، جنہیں تلف نہ کرنےسے سانپوں، بچھوؤں اور دیگر زہریلے جانوروں نے بسیرا کر رکھا ہے، پارکس میں لگے پودے سوکھ کرمرجھا چکے ہیں، تینوں پارکس میں گندگی کے ڈھیر لگے پڑے ہیں، صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کا کوئی مناسب بندوبست نہیں، بارش ہونے سے جگہ جگہ پانی کھڑا ہو جاتا ہے،  عنایت پارک میں ٹینکی تو بن گئی مگر کھدائی کر کے پانی کے پائپ ڈال کر کام ادھورا چھوڑ دیا گیا ہے،  انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عنایت پارک میں ادھورا کام جلد مکمل کروا لیا جائے گا اور پارکس کی حالت زار بہتر بنانے کیلئے مزید اقدامات کئے جائیں گے۔ 
تازہ ترین