• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر و دیگر کیخلاف مقدمہ درج

تصویر، فیس بک
تصویر، فیس بک

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر اور دیگر ذمے داران کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ترجمان جماعت اسلامی کراچی کے مطابق سندھ حکومت نے ’جینے دو کراچی مارچ‘ کرنے پر پارٹی قیادت کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

تھانہ ٹیپو سلطان میں درج کیے گئے مقدمے کے متن کے مطابق منعم ظفر اور دیگر رہنماؤں نے ایک ہزار کارکنوں کے ہمراہ شاہراہ فیصل کی ٹریفک بلاک کی۔

ایف آئی آر کے متن میں مزید کہا گیا کہ شاہراہ فیصل پر بغیر اجازت جلسہ کیا گیا اور ایمبولینس اور دیگر گاڑیوں کو روکا گیا۔

ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق ایف آئی آر سے ڈرنے والے نہیں، حقوق کی تحریک جاری رہے گی اور 14 فروری سے سندھ اسمبلی کے باہر دھرنا دیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید