لاہور میں بسنت پر ایئر پورٹ سے ملحقہ علاقوں میں پتنگ بازی پر پابندی عائد کر دی گئی۔
لاہور سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایئر پورٹ کے اطراف طیاروں کے ٹیک آف اور لیڈنگ والے علاقوں میں پتنگ بازی پر پابندی ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نادرا آباد، گلشن علی کالونی، نشاط کالونی اور بھٹہ چوک کے علاقوں میں پتنگ بازی پر پابندی ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی ایچ اے کے بلاکس آر، ایس، پی اینڈ کیو میں بھی پتنگ بازی پر پابندی ہوگی۔
الفیصل ٹاؤن، جوڑے پُل، تاجپورہ اور تاجپورہ سے ملحقہ کینال روڈ پر بھی پتنگ بازی ممنوع ہوگی۔