ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ شام میں استحکام کے لیے ترکیہ کی حمایت جاری رہے گی، ترکیہ، شام کی تعمیرِ نو کے لیے سعودی عرب کے ساتھ تعاون کرے گا۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ریاض کے قصر الیمامہ میں ترک صدر طیب اردوان نے ملاقات کی۔
اس موقع پر ترک صدر نے کہا کہ ترکیہ قابلِ تجدید توانائی، دفاعی صنعت سمیت مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے تعلقات بلند سطح پر لےجانا چاہتا ہے۔
ملاقات میں سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون پر گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر سعودی ولی عہد اور ترک صدر نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔