امریکا نے بحیرہ عرب میں اپنے بحری بیڑے کی جانب آنے والے ایرانی ڈرون کو مار گرائے جانے کا دعویٰ کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی عہدیدار نے بتایا کہ امریکی ایف 35 طیارے نے ایرانی ڈرون مار گرایا ہے۔
امریکی عہدیدار کے مطابق بحیرہ عرب میں بحری بیڑے ابراہم لنکن کی طرف آنے والے ایرانی ڈرون کو مار گرایا ہے۔
خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی جانب سے گرائے جانے والے ایرانی ڈرون کا نام شہید-139 ہے۔
ترجمان امریکی سینٹ کام نے بھی ایرانی ڈرون مار گرائے جانے کا دعویٰ کردیا۔
ٹم ہاکنگز کا کہنا تھا کہ بحری بیڑے اور اس پر موجود عملے کے تحفظ کے لیے ایرانی ڈرون گرایا ہے۔ واقعے میں کسی امریکی فوجی یا فوجی ساز سامان کو نقصان نہیں پہنچا۔
خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ڈرون مار گرائے جانے کے بعد تیل کی فیوچر پرائسز میں فی بیرل ایک ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوگیا ہے۔