• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دینے پر ایران کا یورپی یونین سے شدید احتجاج

پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دینے پر ایران نے یورپی یونین کے رکن ممالک کے سفیروں کو وزارت خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کروادیا۔

ایرانی وزارت خارجہ نے یورپی وزراء کونسل کے فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دے دیا اور کہا کہ یہ فیصلہ ناقابلِ قبول ہے۔

ایران کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کا اقدام اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے، یورپی فیصلہ ایران کے داخلی معاملات میں مداخلت ہے۔

خیال رہے کہ یورپی یونین نے ایران کی پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ برسلز سے خبر ایجنسی کے مطابق ای یو وزرائے خارجہ نے پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد تنظیموں میں شامل کرنے کی منظوری دی۔

ای یو خارجہ پالیسی چیف کاجا کلاس نے کہا تھا کہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے حوالے سے فیصلہ کن پیش رفت کرلی ہے۔

اس فیصلے پر ردِ عمل دیتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ یورپ ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دے کر بڑی اسٹریٹیجک غلطی کر رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید