• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں ٹماٹروں کی قیمت بڑھنے کی وجہ سامنے آگئی

ملک میں ٹماٹروں کی قیمت میں اضافے کی وجہ سامنے آگئی۔

ترجمان محکمہ پرائس کنٹرول کے مطابق ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافہ سپلائی میں تعطل کے باعث ہوا، خیبر پختونخوا میں شدید بارشوں کے باعث ٹماٹر کی فصل متاثر ہوئی اور عارضی قلت پیدا ہوئی۔

ترجمان کے مطابق افغانستان اور ایران سے ٹماٹر کی درآمد میں عارضی تعطل نے سپلائی پر وقتی دباؤ ڈالا۔ ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافہ موسمی تبدیلی، بارشوں اور ٹرانسپورٹ مسائل کا نتیجہ ہے۔

ترجمان محکمہ پرائس کنٹرول کے مطابق ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافہ وقتی ہے، آئندہ ہفتے سپلائی معمول پر آتے ہی قیمت میں کمی متوقع ہے۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ سندھ کی فصل نومبر اور پنجاب کی فصل اپریل مئی میں آنے سے ٹماٹر وافر دستیاب ہوگا۔

تجارتی خبریں سے مزید