• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریخ …

ایک خلائی جہاز مریخ کی سرزمین پر اترا۔

اُس میں امریکی، برطانوی اور پاکستانی خلا باز سوار تھے۔

تینوں نے چہل قدمی کی، مٹی کے سمپل لئے، ٹیسٹ کیے،

بعد ازاں اپنے تجربات اپنے اہل خانہ سے بانٹے۔

امریکی خلاباز نے لکھا:’’ماں، یہ ایک نئی دنیا ہے،

آسمان اتنا حسین ہے کہ میرا دل خوشی سے بھر گیا۔

برطانوی نے گرل فرینڈ کو بتایا:’’مٹی کے رنگ انوکھے تھے،

لگتا تھا، جیسے کائنات نے ایک عظیم پینٹنگ بنائی ہو۔‘‘

پاکستانی نے منہ بسورتے ہوئے بیگم کو وائس نوٹ بھیجا:

’’وہی اپنے محلے والا حال ہے، نہ تو گیس، نہ ہی بجلی، نہ پانی۔

جگہ جگہ گڑھے…بس تمہارے ہاتھ کی چائے کی کمی ہے،

ورنہ مریخ بھی گھر ہی لگتا۔‘‘

تازہ ترین