• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق کی جانب سے صوبائی حکومتوں کو گندم خریداری کی اجازت کامیابی ہے: مراد علی شاہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاق کی جانب سے صوبائی حکومتوں کو گندم خریداری کی اجازت کامیابی ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ گندم کی امدادی قیمت 4 ہزار روپے فی من سے کم نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں کو مراعات دے کر چاہتے ہیں کہ وہ زیادہ گندم پیدا کریں، اتنا اسٹاک ہو کہ گندم امپورٹ نہ کرنی پڑے، اس وقت محکمہ خوراک سندھ کے پاس 12 لاکھ 65 ہزار ٹن گندم ذخیرہ ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ حکومت اور دیگر اسٹیک ولڈرز کے پاس مجموعی طور پر 20 لاکھ ٹن گندم ہے، غریب کسانوں کو مراعات کی نگرانی محکمہ زراعت کرے گا، چھوٹے کاشتکاروں کو 55 ارب روپے کا پیکج دیں گے۔

وزیراعلی سندھ نے رواں سال زرعی انکم ٹیکس کی شرح برقرار رکھنے کا بھی اعلان کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس صوبے کے چھوٹے کاشتکاروں کا ڈیٹا موجود ہے، سندھ میں اضافی سبسڈی پیکج کے تحت چھوٹے کاشتکاروں کو 55 ارب روپے کا پیکج دیں گے۔

قومی خبریں سے مزید