پاکستان کے آصف آفریدی نے انگلینڈ کے چارلس میریٹ کا 92 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔
آصف آفریدی ڈیبیو پر پانچ وکٹیں لینے والے معمر ترین کرکٹر بن گئے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ کے آغاز کے وقت آصف آفریدی کی عمر 38 سال 299 دن تھی۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کے چارلس میریٹ نے 1933 میں 37 سال 332 دن کی عمر میں ڈیبیو پر پانچ وکٹیں لی تھی۔
یاد رہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں آصف آفریدی کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا، پہلا ٹیسٹ جیتنے کے بعد پاکستان ٹیم نے سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں آصف آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا تھا۔