• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کے پی سے واپس کی گئیں بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو دینے کا اعلان

محسن نقوی— فائل فوٹو
محسن نقوی— فائل فوٹو

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبر پختونخوا سے واپس کی گئیں بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو دینے کا اعلان کردیا۔

سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ بلوچستان کے پیغام کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ نے یہ اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو دینے کی درخواست کی تھی۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےچند روز قبل کے پی پولیس کو 3 بلٹ پروف گاڑیاں دی تھیں۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے پولیس کو دی گئیں بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنے کی ہدایت کردی تھی۔

قومی خبریں سے مزید