• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس کے لوو میوزیم میں انوکھی ڈکیتی کی واردات، ڈاکو 7 منٹ میں قیمتی زیورات لے اڑے

فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

فرانس کے مشہور لوو میوزیم سے ڈکیت دن دیہاڑے صرف 7 منٹ میں نایاب شاہی زیورات لے اُڑے۔ 

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چور اتوار کے روز صبح ساڑھے 9 بجے پیرس کے لوو میوزیم میں کھڑکی کے ذریعے داخل ہوئے اور نایاب شاہی زیورات لے کر موٹر سائیکلوں پر سوار ہوگئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس ڈکیتی کی واردات کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور چوری ہونے والے زیورات کی تفصیلی فہرست مرتب کی جا رہی ہے، یہ زیورات تاریخی قدر رکھتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس واقعے کے دوران عوام، لوو میوزیم کے عملے یا قانون نافذ کرنے والے افسران میں سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ لوو میوزیم دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے خصوصی توجہ کا مرکز ہے اور لیونارڈو ڈاونچی کی مشہور پینٹنگ’مونا لیزا‘ بھی  ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید