• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا پولیس کو بلٹ پروف گاڑیوں کی کمی کا سامنا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

خیبر پختونخوا کی پولیس کو بلٹ پروف گاڑیوں کی کمی کا سامنا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا پولیس کے پاس اس وقت 18 بلٹ پروف گاڑیاں موجود ہیں جو آر پی او، ڈی پی او اور ایڈیشنل آئی جیز کو دی گئی ہیں۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس افسران کو مزید 22 بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کی حکومت نے وفاق کی جانب سے دی جانے والی تین بلٹ پروف گاڑیوں کو ناقص اور پرانی قرار دے کر اِنہیں وفاق کو واپس کر دیا تھا۔

بلوچستان کی درخواست پر تینوں گاڑیاں انہیں دے دی گئی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید