• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیل رولز میں قیدیوں کی سیاسی گفتگو پر پابندی کی شق ختم کرنے کا سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جیل رولز میں قیدیوں کی سیاسی گفتگو پر پابندی کی شق ختم کرنے کا سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کر دیا۔

عدالتِ عالیہ کے لارجر بینچ نے سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کیا۔

جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کے بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی گئی تھی۔

حکومتِ پنجاب نے سنگل بینچ کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

پنجاب پریزن رولز سے قیدیوں کی سیاسی گفتگو پر پابندی کی شق ختم کرنے کا فیصلہ معطل کر دیا۔

قومی خبریں سے مزید