• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب پولیس نے علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروادی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

پنجاب پولیس کی جانب سے بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ، علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروادی گئی۔

پنجاب پولیس علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروانے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئی، ایس ڈی پی او اظہر شاہ نے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروائی۔

علیمہ خان کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے، ایس ڈی پی او علیمہ خان کے ہمراہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے پیش ہوئے اور کورٹ کو وارنٹ گرفتاری کی تعمیل سے آگاہ کیا۔

وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کا مقصد علیمہ خان کی اسلام آباد کورٹ کے سامنے حاضری ہے، اس دوران علیمہ خان سے دستخط بھی لیے گئے، آئندہ سماعت پر علیمہ خان عدالت میں خود پیش ہوں گی یا اِنہیں گرفتار کر کے پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے دوسری بار علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید