• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناگن چورنگی والے کیس میں تاحال کوئی پیشرفت نہیں ہوئی: ڈی آئی جی سی ٹی ڈی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی غلام اظفر مہیسر نے کہا ہے کہ ناگن چورنگی والے کیس میں تاحال کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔

کراچی میں ایس ایس پیز سی ٹی ڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رواں سال سی ٹی ڈی نے 32 آپریشن کیے ہیں، فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم تنظیم کے 2 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ناگن چورنگی پر ٹارگٹ کلنگ واقعے کی سی سی ٹی وی حاصل کی گئی ہے، گرفتار ملزمان کا ناگن چورنگی پر ہونے والے واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کی گرفتاری کی کوشش کر رہے ہیں، پولیس کلنگز سے متعلق مختلف واقعات کے حوالے سے اہم پیش رفت جلد سامنے آئے گی۔

واضح رہے کہ 20 اکتوبر کو کراچی کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد کی سی سی ٹی فوٹیج سامنے آئی تھی جس میں دو موٹر سائیکل سوار افراد کو وہاں سے جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید