• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل ساحر شمشاد کا دورہ مالدیپ، صدر، وزیر دفاع اور ڈیفنس فورس چیف سے ملاقاتیں

 
جنرل ساحر شمشاد مرزا مالدیب کے صدر محمد معیزو، وزیر دفاع محمد غسان مامون اور ڈیفنس چیف میجر جنرل ابراہیم حلمی سے ملاقات کر رہے ہیں(تصویر سوشل میڈیا)۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا مالدیب کے صدر محمد معیزو، وزیر دفاع محمد غسان مامون اور ڈیفنس چیف میجر جنرل ابراہیم حلمی سے ملاقات کر رہے ہیں(تصویر سوشل میڈیا)۔ 

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے مالدیپ کے سرکاری دورے مالدیپ کے صدر، وزیر دفاع اور چیف آف ڈیفنس فورس میجر جنرل ابراہیم حلمی سے ملاقاتیں کیں۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں عالمی و علاقائی سلامتی کی بدلتی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق  ملاقاتوں میں دفاعی اور سلامتی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے، عسکری سطح پر روابط مزید مستحکم بنانے کے امکانات پر غور کیا گیا۔ 

فریقین نے پاکستان اور مالدیپ کے درمیان دفاعی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، مالدیپ کی سول و عسکری قیادت نے پاک افواج کے پیشہ ورانہ معیار کو سراہا اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ 

جنرل ساحر شمشاد مرزا کو مالدیپ نیشنل ڈیفنس فورسز ہیڈکوارٹرز آمد پر چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

قومی خبریں سے مزید