• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ بلوچستان کی ایم پی ایز کی تنخواہ پنجاب کے برابر کرنے کی تجویز

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبائی اسمبلی کے اراکین کی تنخواہیں پنجاب کے برابر کرنے کی تجویز دے دی۔

اسمبلی اجلاس سے خطاب میں سرفراز بگٹی نے تجویز دی کہ بلوچستان اسمبلی کے اراکین کی تنخواہیں پنجاب کے اراکین کے برابر کی جائیں، اراکین کی تنخواہوں کے معاملے پر غور کیا جائے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ ایک کمیٹی بنادی جائے جو اراکین اسمبلی کی تنخواہوں کے معاملے کو دیکھے۔

سرفراز بگٹی نے یہ بھی کہا کہ اجلاس میں سی پیک فیز 2 میں بلوچستان کے لیے بڑے پروجیکٹس شامل کرنے سے متعلق قرارداد منظور کرلی گئی۔

قرارداد میں کہا گیا کہ سی پیک فیز ٹو کے ترقیاتی کاموں میں تاحال بلوچستان کا کوئی پروجیکٹ شامل نہیں۔

قرارداد میں یہ بھی کہا گیا کہ سی پیک فیز ٹو میں بلوچستان کے لیے بڑے پروجیکٹس شامل کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

قومی خبریں سے مزید