• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ: رواں ماہ ڈینگی کے439 کیسز، سب سے زیادہ 188 مریض کراچی میں رپورٹ

 
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سندھ میں رواں ماہ ڈینگی کے439 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کراچی سے محکمہ صحت سندھ کے مطابق سب سے زیادہ 188 ڈینگی کیسز کراچی میں رپورٹ ہوئے ہیں

حیدر آباد میں 154، میر پورخاص میں 83 اور سکھر میں 10 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمۂ صحت کے مطابق شہید بینظیر آباد میں 3 اور لاڑکانہ میں 1 ڈینگی کیس رپورٹ ہوا ہے۔

محکمۂ صحت نے بتایا ہے کہ رواں سال ڈینگی کے مجموعی کیسز کی تعداد 1083 تک پہنچ گئی ہے۔

وزیرِ صحت سندھ کے مطابق محکمۂ صحت کے پاس ڈینگی کے تمام مصدقہ کیسز کا ریکارڈ موجود ہے۔

صحت سے مزید