مزدور ……
اے آئی سے متعلق سیمینار تھا، میں مجو کو بھی ساتھ لے گیا۔
وہاں بتایا گیا کہ مستقبل آرٹیفیشل انٹلیجنس کا ہے۔
یہ ٹیکنالوجی کئی ملازمتیں نگل لے گی، اِس سے مقابلہ کرنا ہے،
تو ہمیں خود کو ہنرمند بنانا ہوگا، نئے کورسز کرنے ہونگے۔
سیمینار سے تم نے کیا سیکھا؟میں نے واپسی پر پوچھا۔
مجو ہنسا۔یہی کہ مجھے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔
کیا؟ سنا نہیں، اے آئی تمام ملازمتیں نگل لے گی۔
اس نے اطمینان سے کہا:میں مزدور ہوں، پتھر کوٹتا ہوں،
اینٹیں ڈھوتا ہوں، میرا روزگار محفوظ ہے۔
بیوقوف، کل یہ تمام کام مشینیں کر رہی ہوں گے۔میں بھنا گیا۔
’بے فکر رہو‘۔ وہ مسکرایا۔ ’’تیسری دنیا کی کوئی مشین
مزدور کے پسینے سے سستی نہیں ہوسکتی‘‘۔