• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ، 600 پناہ گزینوں کو فوجی کیمپ میں رکھنے کیخلاف احتجاج

فائل فوٹو
فائل فوٹو

مشرقی سسیکس کے ایک قصبے میں حکومت کی جانب سے تقریباً 600 کے قریب پناہ کے متلاشیوں کو ایک فوجی مقام پر قیام کرانے کے منصوبے کے خلاف عوامی احتجاج شروع ہوگیا۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے اکتوبر میں سیاسی پناہ کے متلاشتیوں کو کروبورو کے مضافاتی علاقے میں فوج کے ایک تربیتی کیمپ میں رکھنے کے منصوبوں کا اعلان کیا تھا۔

اس کے خلاف مقامی لوگوں کی طرف سے ایک پر امن اور منظم احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

ہوم آفس کے ترجمان نے برطانوی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی پناہ کے متلاشیوں کو فوجی مقامات پر منتقل کرنا کروبورو کی سائٹ، اور ہوٹلوں کے متنازع استعمال کو ختم کرنےکی حکومت کی کوشش کا ایک حصہ ہے۔

حکومت نے انتخابات سے قبل اس اقدام پر عمل درآمد کا وعدہ کر رکھا ہے، مقامی حکام، پراپرٹی پارٹنرز اور مقامی کمیونٹی کےساتھ مل کر کام کر رہے ہیں کیونکہ ہم پناہ گزینوں کے قیام کے حوالے سے ہوٹلوں کے استعمال سے پیچھے ہٹ رہے ہیں اور اس پر مرحلہ وار کام جاری ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید