اسلام آباد (ساجد چوہدری )حکومت نے کہا ہے کہ یہ درست نہیں ہے کہ سب سے زیادہ ٹیکس تنخواہ دار طبقے سے وصول کیا گیا، وزارت خزانہ کی طرف سے پارلیمنٹ کو فراہم کردہ معلومات میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر کے ڈیٹا کے مطابق مالی سال 2024-25 کے دوران بالترتیب بینکوں ، پٹرولیم ، پاور، ریٹیلرز\ہول سیلرز اور سیلری نے سب سے زیادہ ٹیکس کی رقم جمع کروائی ۔