فلسطینی وزیرِخارجہ نے کہا ہے کہ غزہ منصوبہ امن کی جانب پہلا قدم ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق فلسطینی وزیر خارجہ ورسن آغابیکیان شاہین نے کہا ہے کہ غزہ کی طویل جنگ کے خاتمے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں منظور ہونے والی قرارداد امن کی جانب پہلا قدم ہے۔
ورسن آغابیکیان شاہین نے کہا کہ عرب ممالک کی جانب سے ہچکچاہٹ کے ساتھ اس منصوبے کو قبول کیا گیا ہے، جس میں غزہ میں ٹیکنوکریٹک کمیٹی کی تشکیل کی جائے جو بعد میں غزہ میں عالمی استحکام فورس قیادت کرے گی اور وہی سیکیورٹی کی نگران ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر کی منصوبے میں فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے اصلاحات کے بعد فلسطینی ریاست کا قیام ممکن ہوسکے گا۔