• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریکوڈک کے سونے سے "پاکستانی کمپنیاں" 15 ارب ڈالر کمائینگی

اسلام آباد (اسرار خان)ملک کا اربوں ڈالر مالیت کا ریکو ڈک کاپر اور گولڈ مائننگ منصوبہ آنے والے 37سال میں بلوچستان کو تقریباً $26 ارب کا معاشی فائدہ دے گا، جبکہ وفاقی حکومت کو $11 ارب اور پاکستانی کمپنیوں کو $15 ارب حاصل ہونے کا امکان ہے۔ یہ بریفنگ جی ایچ پی کے منیجنگ ڈائریکٹر مسعود نبی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کو دی۔مسعود نبی کے مطابق یہ تخمینے موجودہ متوقع آپریشنل لائف کے مطابق ہیں، تاہم ریکو ڈک کی کارکردگی اور ذخائر کے مطابق منصوبے کی مدت بڑھ بھی سکتی ہے، جس سے معاشی ثمرات مزید بڑھ جائیں گے۔پٹرولیم ڈویژن کے سیکریٹری نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ $7.7 ارب کے اس منصوبے کے لیے فنانسنگ تقریباً مکمل ہوچکی ہے، جبکہ $2.5 ارب کا بندوبست کرلیا گیا ہے۔ اب تک 20 فیصد زمینی کام مکمل ہو چکا ہے اور پہلے مرحلے کی پیداوار 2028 کے آخر تک شروع ہونے کی توقع ہے۔

اہم خبریں سے مزید