• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا اور سعودی عرب کے درمیان سول نیوکلیئر معاہدے پر اتفاق

امریکا اور سعودی عرب کے درمیان سول نیوکلیئر معاہدے پر اتفاق ہوگیا۔

وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے سعودی عرب کے لیے بڑے دفاعی پیکیج کی منظوری دی ہے۔ 

دفاعی پیکیج میں ایف 35 لڑاکا طیاروں کی فراہمی بھی شامل ہے۔

سعودی عرب امریکا سے تقریباً 300 ٹینک بھی خریدے گا، مصنوعی ذہانت اور دیگر اہم شعبوں میں مفاہمت کی یاد داشتوں پر بھی دستخط کیے۔

یہ ڈیل اُن معاہدوں کا تسلسل ہے جو صدر ٹرمپ نے اس سے قبل دیگر تجارتی شراکت داروں کے ساتھ کیے تھے، جن کا مقصد امریکا کی سپلائی چین کو مضبوط اور عالمی سطح پر مستحکم بنانا ہے تاکہ اہم معدنیات تک رسائی میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق یہ فریم ورک دونوں ممالک کی اسٹریٹجک پالیسیوں کو ہم آہنگ کرتا ہے تاکہ مستقبل میں ضروری معدنی وسائل کی کمی سے بچا جا سکے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکا میں ایک کھرب ڈالر تک سرمایہ کاری بڑھانے کا بھی اعلان کر دیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید