• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دولت ……

مجھے ایسے کیریئر کی تلاش ہے، جہاں میں عوام کی خدمت کرسکوں۔

کیریئر کاؤنسلنگ لیلئے آئے نوجوان نے کہا۔

بہت خوب۔ پھر تو آپ کو عبدالستار ایدھی کی آپ بیتی پڑھنی چاہیے۔

میری اِس بات پر نوجوان نے پہلو بدلا۔ وہ تو ٹھیک ہے سر،

مگر میں چاہتا ہوں کہ میرے افکار عوام کو نئی سوچ عطا کریں۔

’شان دار‘۔ میں نے چٹکی بجائی۔ تمہیں فیض کو پڑھنا چاہئے،

اُنکے اشعار اور افکار نے عوام کو نئی راہ دکھائی تھی۔

آپ سمجھے نہیں۔ وہ جھنجھلا گیا۔ دراصل میں چاہتا ہوں کہ

اس خدمت اور شہرت کے عوض بہت سی دولت کماؤں،

کروڑ پتی بن جاؤں۔

میں بھنا گیا۔ ’’میاں صاف صاف کیوں نہیں کہتے

کہ تم یوٹیوبر بننا چاہتا ہو۔‘‘

تازہ ترین