• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی جڑواں بھائیوں نے دنیا کا سب سے وزنی کدو کاشت کردیا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

برطانیہ کے جڑواں بھائیوں نے 50 سال کی محنت کے بعد بالآخر دنیا کا سب سے وزنی کدو اُگا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

ہیمپشائر کے علاقے لیمِنگٹن سے تعلق رکھنے والے ایان اور اسٹورٹ پیٹن گزشتہ نصف صدی سے دیوقامت سبزیوں کی کاشت میں مصروف ہیں۔ اس بار اُنہوں نے ایسا کدو اُگایا جس کا وزن 2,819 پاؤنڈ اور 4 اونس (تقریباً 1,278 کلوگرام) ریکارڈ کیا گیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق یہ ناصرف دنیا کا سب سے بھاری کدو ہے بلکہ 21 فٹ اور 3.8 انچ کے گھیر کے ساتھ سب سے بڑے حجم والا کدو بھی قرار پایا۔ اس دیو قامت کدو کو بھائیوں نے محبت سے ’’موگل‘‘ کا نام دیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے ماہر سیبسٹین سوسکی نے وزن اور پیمائش کے عمل کی نگرانی کی۔

سوسکی کے مطابق ایان اور اسٹورٹ پیٹن ہمیشہ دیوقامت سبزیاں اُگانے کے شوقین کسانوں کی رہنمائی کرتے رہے ہیں اور اُنہی کے ہاتھوں اُن کے ریکارڈ کی تصدیق کرنا اُن کے لیے ذاتی طور پر ایک خاص موقع تھا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید