• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادھوراپن ……

وہ بچہ کلاس کے دیگر بچوں سے ذرا مختلف تھا۔

ڈرائنگ کے پیریڈ میں سب نے مکمل تصویریں بنائیں،

مگر اس بچے کی ڈرائنگ… ادھوری تھی۔

اگلے روز ہم نے نظمیں کہنے کی مشق کی،

سب نے مکمل نظم سنائی، مگر اسکی نظم ادھوری رہی۔

تیسرے روز میں نے بچوں کو کہانیاں سنانے کا تجربہ کرایا۔

مگر اس کی کہانی…پھر ادھوری تھی۔

کلاس کے بعد میں اسکے پاس گیا، اور شفقت سے کہا:

’’بیٹا، کہانی وہی اچھی ہوتی ہے، جو مکمل ہے،

جیسے تمہاری امی کہانی سناتی ہوں گی، مکمل اور پرفیکٹ۔‘‘

’’مگر مما نے تو کبھی کوئی کہانی نہیں سنائی۔‘‘ ادھورے بچے نے کہا۔

’’وہ تو بہت پہلے ہی جنت میں چلی گئی تھیں۔‘‘

تازہ ترین