• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوٹلی کے نادار افراد کیلئے انجمن تاجران شہر منصوبہ تشکیل دے،چوہدری نثار

لوٹن(نمائندہ جنگ)کوٹلی کی انجمن تاجران شہر کے غریب اور نادار افراد کی مدد کیلئے کوئی جامع منصوبہ تشکیل دے ،لوٹن میں مقیم کوٹلی کے باشندے بھرپور تعاون کریں گے۔ان خیالات کا اظہار سماجی شخصیت چوہدری نثار نےجنگ سےگفتگو میں کیا۔چوہدری نثارنے بتایا ہے کہ ان کے آبائی تحصیل وضلع کوٹلی کے شہر میں ایک تو شہر کی صفائی ستھرائی کا معقول اہتمام نہیںجس باعث ماحولیات کے مسائل ہیں دوسرا وہاں پر یہ دیکھا گیاہے کہ جگہ جگہ بھکاری بھیک مانگ رہے ہیں حالانکہ کم وبیش 5ہزار کاروبار ہیں اور اگر انجمن تاجران چاہے تو کوئی اجتمائی فنڈ قائم کر کے تمام مستحق اور نادار لوگوں کی مدد کر سکتی ہے اور ایسے منصوبوں کی ہم برطانوی تارکین وطن بھی بھرپور مدد کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کشمیر فری بلڈ بنک کوٹلی کے مبارک بسمل کے کی سماجی خدمات کو سراہا اور کہا کہ وہ کوٹلی کےایدھی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ لوٹن میں اگر مقامی مسائل پرڈسکشن گروپ تشکیل دیا جائے تو وہ بھرپور تعاون کریں گے جبکہ کمیونٹی پر زور دیا کہ لوکل کونسل میں زیادہ سے زیادہ مقامی مسائل کا ادراک رکھنے والے افراد کا چنائو کریںکیونکہ لوٹن میں بھی کئی مسائل درپیش ہیں۔
تازہ ترین