• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارسلانؔ اللہ خان ارسلؔ، حیدرآباد

پیکرِ علم و آگہی، اقبال

منبعِ فہمِ شاعری، اقبال

آپ کی شاعری کو پڑھنے سے

دُور ہوتی ہے بے بسی، اقبال

یاسیت میں اُمید کی شمع

تِیرگی میں ہے روشنی، اقبال

کہہ کہ شاہین نوجوانوں کو

آپ نے دی ہے زندگی، اقبال

اپنے شعروں سے ایک دُنیا کی

آپ نے کی ہے رہبری، اقبال

آپ صوفی تھے، اِک مُفکّر تھے

آپ تھے ایک فلسفی، اقبال

آپ نے مومنوں کے سینوں میں

اِک نئی رُوح پُھونک دی، اقبال

نور لیتے ہیں پیرِ رومی سے

دُور کرتے ہیں تِیرگی، اقبال

مردِ مومن ہے آپ کے نزدیک

جو کہ ہے صاحبِ یقیں، اقبال

جس نے اس قوم کو جگایا ہے

درحقیقت ہیں آپ ہی، اقبال

ارسلاںؔ آؤ ہم بھی اپنالیں

آپ کا درسِ سادگی، اقبال

سنڈے میگزین سے مزید