• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی نے حارث رؤف پر 2 میچز کی پابندی لگادی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایشیا کپ کے دوران کی جانے والی سماعتوں پر سزائیں سنادی ہیں۔

آئی سی سی نے پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف، بیٹر صاحبزادہ فرحان اور بھارتی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا۔

آئی سی سی اعلامیے کے مطابق حارث رؤف پر 2 میچز کی پابندی اور میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے جبکہ 2 ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیے گئے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق 24 ماہ میں چار ڈی میرٹ پوائنٹس کی وجہ سے 2 معطلی کی پوائنٹس ملے ہیں، جس کی وجہ سے حارث رؤف پر میچز کی پابندی لگائی گئی ہے۔

آئی سی سی اعلامیے کے مطابق صاحبزادہ فرحان کو آفیشل وارننگ جاری کی گئی جبکہ اُن کو 1 ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق بھارتی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو پر 30 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ 2 ڈی میرٹ پوائنٹس بھی دیے گئے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید