• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان: پاکستانی نژاد ٹیکنالوجی ماہر کو اعلیٰ جاپانی اعزاز کیلئے نامزد کرنے کی سفارش

جنگ فوٹو
جنگ فوٹو 

جاپان کے ممتاز تعلیمی ادارے کیوٹو یونیورسٹی نے پاکستانی نژاد معروف بزنس لیڈر اور ٹیکنالوجی ماہر مرزا آصف بیگ کو جاپان کے اعلیٰ قومی اعزاز ’آرڈر آف دی سیکرڈ ٹریژر‘ کے لیے نامزد کرنے کی سفارش حکومتِ جاپان کے کابینہ دفتر کو ارسال کر دی ہے۔

یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ سفارش میں کہا گیا ہے کہ Innov8 Japan اور Otoz.ai کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مرزا آصف بیگ نے جاپان اور پاکستان کے درمیان تعلیمی، تکنیکی، اور اقتصادی تعاون کو نئی جہت عطا کی ہے۔ ان کی کمپنی Otoz.ai مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا اینالیٹکس کے ذریعے آٹو موبائل بزنس میں شفافیت اور اعتماد کے فروغ کے لیے ایک مثالی ماڈل بن چکی ہے۔

کیوٹو یونیورسٹی نے اس بات کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پہلی بار کسی غیر ملکی بزنس ماڈل کو یونیورسٹی کے نصاب میں بطور کیس اسٹڈی شامل کیا گیا جو مرزا آصف بیگ کی عالمی سطح پر جدت اور پیشہ ورانہ کامیابیوں کا اعتراف ہے۔

یونیورسٹی کے پروفیسرز نے کہا کہ مرزا آصف بیگ ناصرف جاپان میں ٹیکنالوجی اور بزنس اِنوویشن کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں بلکہ اُنہوں نے جاپانی اقدار جیسے ایمانداری، سادگی اور پیشہ ورانہ شفافیت کو عالمی سطح پر متعارف کروانے میں بھی کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

کیوٹو یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ مرزا آصف بیگ جاپان کی بین الاقوامی ساکھ، تعلیمی ترقی، اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں ایک مثبت مثال بن چکے ہیں، اسی بنیاد پر وہ اس اعلیٰ قومی اعزاز کے مستحق ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید