نیو یارک کی گلیوں میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی، شہری ظہران ممدانی کی جیت کے لیے پرامید ہیں۔
نیو یارک میئر انتخابات سے قبل ڈیموکریٹ امیدوار ظہران ممدانی نے عوامی رابطہ مہم کے ذریعے شہریوں کا ٹوٹا اعتماد بحال کیا۔
2024ء کے امریکی صدارتی انتخابات کے بعد جب ظہران ممدانی نے عوام سے پوچھا تھا کہ وہ ڈیموکریٹک امیدواروں پر یقین کیوں نہیں رکھتے تو بیشتر شہریوں نے سیاسی نظام سے مایوسی کا اظہار کیا تھا، اب وہی شہری ظہران ممدانی کے لیے پرامید ہیں۔