چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین اور روس کو باہمی سرمایہ کاری کو بتدریج بڑھانا چاہیے۔
چینی صدر شی جن پنگ نے روسی وزیرِ اعظم میخائل میشوستن سے ملاقات کے بعد اپنے بیان میں کہا ہے کہ دونوں ممالک کو قریبی رابطے کو برقرار رکھنا چاہیے اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کے نئے مواقع پیدا کرنے چاہئیں۔
چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین اور روس کو ناصرف اے آئی، ڈیجیٹل معیشت اور گرین ڈیولپمنٹ جیسے شعبوں میں تعاون کرنا چاہیے بلکہ توانائی اور زراعت جیسے روایتی شعبوں میں بھی تعاون کو آگے بڑھانا چاہیے۔