• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں پناہ کی درخواستوں میں یورپ بھر میں سب سے زیادہ اضافہ

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

برطانیہ میں پناہ کی درخواستوں میں یورپ بھر میں سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ 2024 میں برطانیہ میں پناہ کے متلاشی افراد کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، فرانس اور جرمنی میں پناہ کی درخواستوں میں نمایاں کمی ہوئی۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہجرت میں مجموعی کمی کے باوجود برطانیہ میں پناہ کی درخواستوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی تنازعات اور سیاسی عدم استحکام اس اضافے کی بڑی وجہ ہیں۔ 

برطانوی حکومت کے مطابق غیر قانونی ہجرت روکنے کے لیے نئے قوانین زیر غور ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے برطانیہ کی امیگریشن پالیسی پر تنقید کی ہے۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق 2025 میں پناہ کی درخواستوں میں مزید اضافے کا امکان ہے، تارکین وطن کی بڑی تعداد انگلش چینل کے راستے برطانیہ پہنچ رہی ہے۔ قانونی راستوں سے آنے والوں کے لیے نظام بہتر بنایا جائے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
برطانیہ و یورپ سے مزید