• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: مقامی و ریاستی انتخابات میں مسلمانوں اور جنوبی ایشیائی امیدواروں کی شمولیت میں اضافہ

--فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
--فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

امریکا کی تمام 50 ریاستوں میں مقامی اور ریاستی انتخابات آج سے شروع ہو رہے ہیں جن میں مسلمانوں، جنوبی ایشیائی امیدواروں اور ووٹرز کی شمولیت میں اضافہ دیکھنے میں سامنے آیا ہے۔

اِن انتخابات کو امریکی سیاست کےلیے ایک فیصلہ کُن مرحلہ قرار دیا جا رہا کیوں کہ انتخابات میں جنوب ایشیائی اور مسلم برادری کی بڑھتی ہوئی سیاسی شرکت نے دنیا بھر میں توجہ حاصل کی خاص طور پر ان امیدواروں میں جو تارکین وطن پسِ منظر سے تعلق رکھتے ہیں۔ 

انتخابات کے نتائج ناصرف مقامی بلکہ قومی سطح پر پالیسیوں کو بھی متاثر کریں گے۔

امریکی انتخابی عمل کے منتظم ادارے کے مطابق یہ انتخابات امریکی صدارتی انتخابات نہیں بلکہ ایسے انتخابات ہیں جن میں شہر، ضلع یا ریاستی سطح کے عہدے دار منتخب کیے جاتے ہیں۔

1 ) سٹی کونسل (City Council)

شہر کے منتخب نمائندے (مئیرز) جو مقامی قوانین، بجٹ، ٹرانسپورٹ اور شہری سہولتوں کے فیصلے کرتے ہیں۔

2 ) اسکول بورڈ (School Board)

تعلیمی اداروں کے نصاب، فنڈنگ اور پالیسیوں سے متعلق فیصلے کرنے والے مقامی نمائندے بھی منتخب کیے جائیں گے۔

3 ) گورنر (Governor)

ہر ریاست کا سب سے اعلیٰ منتخب عہدیدار جو ریاستی حکومت چلاتا ہے اس کے لیے ووٹنگ کی جارہی ہے۔

3 ) لیفٹیننٹ گورنر (Lieutenant Governor)

گورنر کے بعد دوسرا سب سے اہم عہدہ لیفٹیننٹ گورنر کا ہوتا ہے، یہ نائب گورنر کہلاتا ہے، اگر گورنر اپنے عہدے سے ہٹ جائے یا غیر حاضر ہو تو لیفٹیننٹ گورنر اس کی جگہ فرائض انجام دیتا ہے۔

4 ) ریاستی اسمبلی و سینیٹ (State Legislature)

امریکا میں ریاستی اسمبلی اور سینیٹ کے لیے ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ یہ اراکین منتخب ہوکر ریاست کے قوانین بناتے ہیں۔

الیکشن کب تک چلیں گے ؟

4 نومبر کو زیادہ تر ریاستوں جیسے کہ ورجینیا، نیویارک، نارتھ کیرولائنا، ٹیکساس، کیلی فورنیا، فلوریڈا اور دیگر ریاستوں میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔

لوئیزیانا، کینٹکی اور جارجیا میں انتخابات 15 نومبر سے 18 دسمبر کے درمیان ہوں گے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی، بھارتی اور مسلم ووٹرز کے ووٹ شہروں اور مضافاتی علاقوں میں فیصلہ کن کردار ادا کر سکتے ہیں، خاص طور پر ورجینیا، نیویارک اور ٹیکساس جیسی ریاستوں میں ووٹرز کا کردار انتہائی غیر معمولی ہوگا۔

امریکی ریاست ورجینیا میں لیفٹیننٹ گورنر کی دوڑ میں غزالہ ہاشمی جو ورجینیا سینیٹ میں پہلی مسلم خاتون ہیں، ایک نمایاں امیدوار کے طور پر سامنے آئی ہیں۔

البتہ تمام انتخابات ایک ہی دن نہیں ہو رہے۔ کچھ ریاستوں جیسے لوئیزیانا، کینٹکی اور جارجیا میں مقامی کونسلوں اور عدالتی عہدوں کے انتخابات 15 نومبر سے 18 دسمبر تک ہوں گے۔ 

یہ مختلف تاریخیں امریکی انتخابی قوانین کے تحت ہیں جن میں ہر عہدے کے لیے علیحدہ شیڈول ہوتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
خاص رپورٹ سے مزید