• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابوظہبی: بھارتی شہری نے 2 کروڑ 50 لاکھ درہم کا جیک پاٹ جیت لیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

 متحدہ عرب امارات میں مقیم ایک بھارتی شہری نے بِگ ٹکٹ (Big Ticket) کی حالیہ قرعہ اندازی میں 2 کروڑ 50 لاکھ درہم (تقریباً 67 لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالر) کا جیک پاٹ جیت کر سب کو حیران کر دیا۔

44 سالہ سروانن وینکٹاچلم، جو پیشے کے اعتبار سے ایک الیکٹریکل انجینئر ہیں، کو اس وقت حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب انہیں معلوم ہوا کہ وہ بِگ ٹکٹ کے ڈرا نمبر 280 کے خوش قسمت فاتح ہیں۔

سروانن گزشتہ کئی سالوں سے ابوظہبی میں مقیم ہیں اور انہوں نے تقریباً پانچ سال قبل بِگ ٹکٹ میں حصہ لینا شروع کیا تھا، جب ان کے ایک ساتھی نے بھی اسی لاٹری میں انعام جیتا تھا۔

بِگ ٹکٹ متحدہ عرب امارات کی ایک مشہور ریفِل اسکیم ہے جو باقاعدگی سے کروڑوں درہم کے انعامات اور لگژری تجربات پیش کرتی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید