• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس نے تاریخی کامیابی حاصل کرلی

امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس نے تاریخی کامیابی حاصل کرلی، ڈیموکریٹ امیدوار ابیگیل اسپینبرگر ورجینیا کی پہلی خاتون گورنر اور غزالہ صدیقی نائب گورنر منتخب ہوگئیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق ورجینیا میں ڈیموکریٹس نے ری پبلکنز سے گورنر کی نشست واپس لے لی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق گورنر کے لیے ابیگیل اسپینبرگر نے مخالف امیدوار وینسم ارل سیئرز کو شکست دی۔

ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی لیفٹی نینٹ (نائب) گورنر کی امیدوار غزالہ ہاشمی نے بھی کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنے حریف جان ریڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

غزالہ ہاشمی
غزالہ ہاشمی

ڈیموکریٹ پارٹی کی امیدوار غزالہ ہاشمی پہلی بھارتی نژاد اور پہلی مسلم نائب گورنر ہیں۔

امریکی میڈیا کا بتانا ہے کہ اٹلانٹا کے میئر کے انتخاب میں آندرے ڈکنز دوسری مدت کے لیے میئر منتخب ہوگئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید