• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی شہری نے ایک مرتبہ پھر منہ سے دیوار پر ٹیبل ٹینس بال مارنے کا منفرد ریکارڈ قائم کردیا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑنے کے شوقین ڈیوڈ رش نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔

امریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے سیریل گنیز ورلڈ ریکارڈ بریکر ڈیوڈ رش نے سمندری سفر کے دوران 30 سیکنڈ میں ٹیبل ٹینس کی گیند کو 51 بار منہ سے دیوار پر مار کر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیوڈ رش کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ اب تک 181 سے زائد گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرچکے ہیں۔ اب حال ہی میں ڈزنی ونڈر کروز جہاز پر شمالی بحر اوقیانوس میں سفر کے دوران انہوں نے منفرد ریکارڈ قائم کیا ہے۔

انہوں نے تیسری بار 30 سیکنڈ میں سب سے زیادہ ٹیبل ٹینس بال کو منہ سے دیوار پر مار کر ریکارڈ توڑا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلی مرتبہ انہوں نے 30 سیکنڈ میں 43 بار ٹیبل ٹینس بال کو منہ سے دیوار پر مار کر ریکارڈ قائم کیا تھا ، جسے انہوں نے 2024 میں گنیز ورلڈ ریکارڈ کے ہیڈ کوارٹر لندن میں47 باؤنس کے ساتھ توڑا اور اب حال ہی میں ایک بار پھر انہوں نے سمندری سفر کے دوران 51 بار بال کو منہ سے دیوار پر مار کر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید