امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کا کہنا ہے کہ بحرالکاہل میں امریکا نے منشیات اسمگلنگ والی ایک اور کشتی پر حملہ کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ بحرالکاہل میں کشتی حملے میں 2 منشیات اسمگلر مارے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ حملہ صدر ٹرمپ کی ہدایت پر کیا گیا تھا۔ اس حملے میں امریکی افواج کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔
امریکی میڈیا کے مطابق کیریبین اور پیسفک ساحلوں میں امریکا ستمبر سے اب تک 17جہازوں کو نشانہ بنا چکا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ستمبر کے آغاز سے اب تک کشتیوں پر ہونے والے امریکی حملوں میں 67 افراد مارے جا چکے ہیں۔