پاکستان کرکٹ بورڈ نے بائیو مکینک لیب کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں منتقلی کے لیے عمارت کی تزئین و آرائش کا فیصلہ کیا ہے۔
چند برس قبل نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں لیب کے لیے بلڈنگ بنائی گئی تھی، بلڈنگ کا کام کئی وجوہات کی بنیاد پر روک دیا گیا تھا۔
بائیو مکینک لیب کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے مقامی یونیوسٹی میں تبدیل کر دیا تھا، پی سی بی کی بائیو مکینک لیب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے منظور شدہ بھی ہے۔
ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد لیب کو این سی اے میں واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت بائیو مکینک لیب کے لیے التوا کا شکار بلڈنگ کی تزئین و آرائش کی جائے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بائیو مکینک لیب کی تزئین و آرائش کے لیے پیشکشیں طلب کی ہیں۔