کوئٹہ(پ ر)محکمہ تعلیم سائیکلنگ کلب کے زیر اہتمام امن خیر سگالی اور جشن آزادی سائیکل ریلی کی میختر آمد پر لیویز رسالدارعبدالعلیم نے استقبال کیا رسالدار کی جانب سے ریلی کے شرکاء کیلئے ظہرانے کا انتظام کیا گیا اور ریلی کے شرکاء کو امن خیر سگالی اور جشن آزادی کے حوالے سے مبارکباد اور محکمہ ایجوکیشن کے سائیکلنگ کلب کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا بعد میں ریلی کو اگلے مرحلے کیلئے کنگری روانہ کیا گیا جہاں تحصیلدار محمد عالم کھیتران نے پرتپاک استقبال کیا رکھنی آمد پر سائیکل ریلی کے شرکاء کا استقبال کیا ایس ایچ او رکھنی محمد وسیم کا کڑ اور اے ایس آئی محمدشریف موسیٰ خیل نے کیا بعد ازاں سائیکل ریلی کو ڈی جی خان کیلئے نیک خواہشات کے ساتھ الوداع کیا گیا ۔