کینیڈا کی مشہور اداکارہ شی میچل کی بچوں کے لیے نئی اسکن کیئر لائن تنقید کی زد میں آگئی۔
شی میچل ٹی وی شوز You اور Pretty Little Liars میں اپنی اداکاری کے لیے مشہور ہیں، انہوں نے اپنے برانڈ کا آغاز کیا ہے، جو خاص طور پر بچوں کے لیے تیار کی گئی اسکن کیئر لائن ہے۔
لانچ سے قبل میچل نے ایک تصویر شیئر کی جس میں ایک چھوٹی بچی کے چہرے پر بیوٹی ماسک لگا ہوا تھا اور کیپشن میں لکھا تھا کہSomething gentle, something new یعنی کچھ اچھا، کچھ نیا۔
تاہم سوشل میڈیا پر صارفین نے اس اقدام پر شدید تنقید کی، کچھ نے کہا کہ یہ اقدام بچوں کے لیے غیر حقیقی بیوٹی اسٹینڈرڈز سے متعلق آگاہی مہم کے بجائے حقیقی اشتہار جیسا محسوس ہوتا ہے، ایک صارف نے لکھا کہ یہ ایک حقیقت سے دور اور خوفناک اقدام ہے، جبکہ کچھ صارفین نے اس اقدام کو عقل سے باہر اور غیر موزوں قرار دیا۔
شی میچل نے گفتگو میں کہا کہ میری بچیاں اکثر مجھے ماسک لگاتے دیکھتی ہیں، خاص طور پر جب میک اپ کی تیاری ہو رہی ہوتی ہے، وہ باتھ روم میں آ کر آئینے میں دیکھتی ہیں اور پوچھتی ہیں، کیا میں یہ استعمال کر سکتی ہوں؟ یہ کیا ہے؟ میں کبھی کبھار انہیں ڈیوڈرینٹ بھی دیتی ہوں، میں چاہتی ہوں کہ وہ جانیں کہ اسکن کیئر صحت مند عادات پیدا کرنے اور خود کی دیکھ بھال کے لیے ضروری ہے۔