• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

٭ شاخوں سے پتّوں کا گرنا محض موسم کی تبدیلی کا پیش خیمہ نہیں بلکہ یہ یاد دلاتا ہے کہ دنیا کی ہر چیز فانی ہے۔

٭ زندگی آسان نہیں ہوتی، اُسے آسان بنانا پڑتا ہے، کچھ صبر کرکے، کچھ برداشت کر کے اور بہت کچھ نظر انداز کرکے۔

٭ لامحدود آرزوئیں، محدود زندگی کو عذاب بنا دیتی ہیں۔

٭ نفرتوں کا اپنا کوئی علاقہ نہیں ہوتا، یہ ہمیشہ محبّتوں کی زمین پر قبضہ کرتی ہیں۔

٭ جبر اور ظلم کے ذریعے مُلک میں استحکام کی توقع رکھنا ایسا ہے، جیسے درخت کو آگ لگا کر سایہ تلاس کرنا۔

٭ غربت خیرات سے نہیں، عدل سے ختم ہوتی ہے۔

٭ زندگی میں جو چاہیں حاصل کریں، بس اتنا خیال رکھیں کہ آپ کی منزل کا راستہ، لوگوں کے دِلوں کو توڑتا ہوا نہ جاتا ہو۔

٭ عزت ہمیشہ وقت اور حالات کی ہوتی ہے اور نادان انسان اُسے اپنی سمجھ لیتا ہے۔

(بابر سلیم خان، سلامت پورہ، لاہور)

سنڈے میگزین سے مزید